24 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 13:48
فٹ بال:ریفری نے تمام کھلاڑیوں کو ریڈ کارڈ دکھا کر میچ سے باہر کردیا
جیو نیوز - لندن…این جی ٹی…کسی بھی مقابلہ کا اختتام ہمیشہ ہار جیت یا پھر برابری پر ہوتا آیا ہے لیکن پیرا گوئے میں ہونے والے فٹ بال میچ کا کچھ انوکھا ہی اختتام ہوا۔پیرا گوئے میں تودو حریف کلب ٹیموں کے درمیان فٹ بال میچ جاری تھا جہاں فاؤل کرنے پر ریفری نے دونوں ٹیموں کے ایک،ایک کھلاڑی کو ریڈ کارڈ دکھادیا۔ریڈ کارڈ ملنے کے باوجود دونوں کھلاڑیوں نے میدان میں ہی لڑنا شرو ع کردیا جس میں ٹیموں کے دیگر کھلاڑی اور بینچ پر بیٹھے ایکسٹراز بھی شامل ہوگئے اور لاتوں مکوں اور کنگ فو کی ایسی صلاحیتیں دکھائیں کہ میچ ریفری گراؤنڈ چھوڑ کر بھاگ کھڑا ہوااور تمام کھلاڑیوں ریڈ کارڈ دکھا کر میچ سے باہر کردیا۔