24 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 15:29
بکنگھم پیلس میں اولمپک اور پیرالمپک میڈل ونرز کو استقبالیہ
اے آر وائی - ملکہ ایلزبیتھ نے بکنگھم پیلس میں لندن اولمپکس اور پیرالمپک گیمز میں میڈل جیتنے والے برٹش پلیئرز کو استقبالیہ دیا۔
ملکہ ایلزبیتھ کے اسپورٹس اسٹارز کو دیئے گئے استقبالیے میں اولمپک اور پیرالمپک گیمز میں تمغے جیتنے والے دوسو سے زائد ایتھلیٹس نے شرکت کی۔جن میں رنر مو فارا اور ہیپٹاتھلون گولڈ میڈلسٹ جیسیکا اینس شامل تھیں۔ لندن اولمپک گیمز کے چیئرمین سبستین کوئے بھی شریک ہوئے۔
ملکہ ایلزبیتھ کے ساتھ میزبانوں میں انکی بیٹی پرنسس این اور ڈچز اور کیمبرج بھی شامل تھیں۔ پرنسس این نے انیس سوچھہتر کے اولمپک گیمز میں شرکت کی تھی۔