تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
25 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 12:44

اینجلو میتھیوزسری لنکن ٹی 20ٹیم کے کپتان مقرر

اے آر وائی - سری لنکن کرکٹ بورڈ نے آل راؤنڈر اینجلو میتھیوز کو ٹی ٹوینٹی ٹیم کا نیا کپتان مقرر کردیا ہے، جو نیوزی لینڈ کے خلاف واحد ٹی ٹوینٹی میچ میں قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔



سری لنکا کے مایہ ناز بیٹسمین مہیلا جے وردھنے نے ورلڈ ٹی ٹوینٹی کے فائنل کے بعد کپتانی چھوڑ دی تھی۔ جس کے بعد اینجلو میتھیوز کو ٹی ٹوینٹی کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔



سری لنکن چیف سلیکٹر اسانتھا ڈی میل کا کہنا ہے کہ میتھیوز کو ایک سال کے لیے سری لنکن ٹی ٹوینٹی کا کپتان بنایا گیا ہے۔ جبکہ فاسٹ بولر لاستھ مالنگا کو اینجلو میتھیوز کا نائب مقرر کیا گیا ہے۔ نیوزی لینڈکی ٹیم سری لنکا کے دورے پر دو ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور ایک ٹی ٹوینٹی میچ کھیلی گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.