25 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 6:36
فیفا ایم اے اسپیشل ریفری کورس ختم، ملک بھر سے 27 ریفریز کی شرکت
جیو نیوز - کراچی…شکیل یامین کانگا… پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام لاہور کے فٹ بال ہاؤس میں جاری فیفا ایم اے اسپیشل ریفری کورس مکمل اختتام پذیر ہوگیا۔ کورس میں ملک بھر سے 27 ریفریز نے حصہ لیا۔ اس کورس کا بنیادی مقصدفٹ بال جیسے کھیل میں نئی جدت کے طریقہ کار سے متعارف کروانا تھا۔ پانچ روزہ کورس20 سے24 اکتوبر تک جاری رہا۔ کورس کے انسٹرکٹر محمد محسن عارف فیفا ریفری ڈویپلمنٹ آفیسر تھے جبکہ گنیش منیم فیفا فزیکل انسٹریکٹر، قاضی محمد آصف اور احمد علی کورس کوآرڈی نیٹر، محمد عارف صدیقی اور صلاح الدین اسٹنٹ انسٹرکٹرتھے۔ کورس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی پی ایف ایف کے سیکرٹری جنرل کرنل (ر) احمد یار خاں لودھی نے کہا کہ کورس کے انعقاد سے بین الاقوامی سطح پر درپیش چیلنچ کا مقابلہ بحسن خوبی کرنے کے ساتھ پاکستان میں فٹ بال ریفریز میں فیفا رولز کے مطابق کلچر کو پروان چڑھانا ہے۔ کورس سے ہمارے ریفری فٹ بال جیسے کھیل میں نئی جدت لانے کے طریقہ کار سے متعارف ہو کر پاکستان میں فٹ بال میں انٹرنیشنل میعار کو متعارف کروانے میں معاون ہو سکیں گئے۔ تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی نے ریفریز میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کیا۔ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والوں میں زاہد علی خان (کراچی)، عبدالعزیز (کراچی)، ارسلان شریف (کراچی)، ہدایت اللہ (نوشکی)، دلاور خان (کوئٹہ)، شاہ زمان (کوئٹہ)، اسد اللہ (کوئٹہ)، خرم شہزاد (کوہاٹ)، محمد علی جونیر(پشاور)، وحید مراد (لاہور)، شفاعت حبیب (راولپنڈی)، رانا نصیر احمد (فیصل آباد)، رانا جہانزیب (ملتان)، عشرت الحق (شیخوپورہ)، عدنان انجم (اوکاڑہ)، ماجد خان (راولپنڈی)، مزمل حسین (فیصل آباد)، شاہد حسین (اوکاڑہ)، احمد روف (خانیوال)، یاسر رحمان (اوکاڑہ)، آصف بن یونس (لاہور)، ارسلان شیرف جونیر (اسلام آباد)، توقیر اسلم (اسلام آباد)، زبیر شہزاد (لاہور)، جاوید خان (لاہور)، صائمہ مجید (لاہور) اور فہمیدہ ایوب (لاہور) شامل ہیں۔دریں اثناء پاکستانی آرمی نے پریمیئر لیگ فٹ بال میں کے پی ٹی کو 4-1 سے شکست دیدی۔ پی اے ایف کمپلکس گراؤنڈ پشاور میں کھیلے گئے میچ میں آرمی کی طرف سے اسٹرائیکر محمد جمیل، مڈ فیلڈر محمد اکرام، عنصر عباس اور رحمٰن علی نے گول کئے جبکہ کے پی ٹی کی طرف سے واحد گول اسٹرائیکر محمد نے اسکور کیا۔ عید الضحیٰ کی تعطیلات کے باعث پاکستان پریمیر فٹ بال لیگ کے میچز 25 سے 31 اکتوبر تک نہیں ہوسکیں گے۔ جمعرات یکم نومبر کو پاکستان پی اے ایف کا مقابلہ پاکستان واپڈا سے اور پی آئی اے کا مقابلہ نیوی سے کورنگی بلوچ گراونڈ کراچی میں ہوگا۔