تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
25 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 6:3

آئی ٹی ایف سینئر ٹینس چیمپئن شپ 2 نومبر سے کراچی میں کھیلی جائے گی

جیو نیوز - کراچی …آئی ٹی ایف سینئر ٹینس چیمپئن شپ 2 نومبر سے کراچی میں کھیلی جائے گی،ٹورنامنٹ میں بھارت سمیت 5 ممالک کے کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ کراچی میں پاکستان سینئر ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر خواجہ سعید حئی نے میڈیا کو بتایا کہ ایونٹ میں 50 سے زائد کھلاڑی شریک ہونگے،جس میں پاکستان کے علاوہ بھارت،ایران،کینیڈا اور جارجیا کے کھلاڑی شامل ہیں ،بنگلہ دیش نے بھی پاکستان آنے کی حامی بھری ہے ،ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی سابق کوچ رشید ملک کریں گے،ٹورنامنٹ 2 سے8 نومبر تک کراچی جیم خانہ میں ہوگا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.