25 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 18:23
انگلش کپتان کی جانب سے کیون پیٹرسن کی واپسی کا خیرمقدم
اے آر وائی - انگلینڈ کے کپتان ایلسٹر کک نے دورئہ بھارت کیلئے کیون پیٹرسن کی ٹیم میں واپسی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ پیٹرسن کی واپسی سے انگلش ٹیم کی قوت میں اضافہ ہواہے۔ کیون پیٹرسن نے اٹھاسی ٹیسٹ میں تقریباً پچاس کی اوسط سے رنز اسکور کئے ہیں۔ انہیں جنوبی افریقہ سے ہوم سیریز کے آخری ٹیسٹ سے تنازعہ کے باعث ڈراپ کردیاگیاتھا۔
اسٹرائوس کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سنبھالنے پر کک نے پیٹرسن کی واپسی میں اہم کردار اداکیا۔ لارڈز میں پریس کانفرنس میں ایلسٹرکک نے کہاکہ پچھلے دوماہ انگلش ٹیم کیلئے کافی مشکل تھے،تاہم ورلڈکلاس پلیئر پیٹرسن کی واپسی سے دورئہ بھارت میں ٹیم کی کارکردگی میں بہتری کی امید ہے۔ بطور کپتان وہ چاہتے ہیں پیٹرسن ایک مرتبہ پھر زیادہ سے زیادہ رنز بنا کر انگلش ٹیم کی فتوحات میں کردار ادا کریں۔