25 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 19:58
اجنتھا مینڈس بدستور ان فٹ:نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے باھر
اے آر وائی - سری لنکا کے اسپنر اجنتھا مینڈس ان فٹ ھونے کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے خلاف ایک ٹوئنٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز سے باھر ھو گئے ھیں ۔ اجنتھا مینڈس ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے دوران میں سائیڈ اسٹرین کا شکار ھو گئے تھے۔
سری لنکن سلیکٹرز نے اعلان کیا ھے کہ مینڈس اب بھی فٹ نہیں ھو سکے ھیں لہذا انہیں تیس اکتوبر کو پالے کیلی میں ھونے والے ٹی ٹوئنٹی اور اسکے بعد تین ون ڈے میچوں کی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ھے۔
مہیلا جیا وردھنے جو ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی چھوڑ چکے ھیں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ نہیں کھیلیں گے البتہ وہ ون ڈے سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔