تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
25 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 18:46

چیمپئنز ٹرافی کیلئے ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان، سہیل عباس اور ریحان بٹ باہر

جیو نیوز - لاہور … پاکستان ہاکی فیڈریشن نے رواں برس آسٹریلیا میں ہونیوالی چیمپئنز ٹرافی کیلئے ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کردیا، سہیل عباس اور ریحان بٹ فہرست میں جگہ نہیں بناسکے، چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ یکم دسمبر سے آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان ٹیم چیمپئنز ٹرافی سے قبل پرتھ میں انٹرنیشنل سوپر سیریز میں بھی حصہ لے گی۔ ان دونوں ایونٹس کی تیاریوں کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ 31 اکتوبر سے لاہور میں لگایا جائے گا۔ پاکستان ہاکی فیڈریش نے ایونٹ کیلئے ممکنہ پلیئرز کی فہرست میں سہیل عباس اور ریحان بٹ کو شامل نہیں کیا، تاہم وسیم احمد، عمران سینیئر اور شکیل عباسی ٹیم میں جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں۔ پاکستان ہاکی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں میں عمران شاہ، عمران بٹ، عرفان سینئر، کاشف شاہ، ایم عمران، ایم رضوان، محمد توثیق، فرید احمد، راشد محمود، محمد وقاص، شفقت رسول، عمر بھٹہ، حسیم خان، ایم رضوان، علی شان، محمد عتیق، محمد نواز، وسیم احمد، عمران جونیئر، احمد زبیر، عثمان رفیق، علی حسن فراز، طلال خالد، کاشف علی، سبطین نقوی، وقاص بٹ ، شکیل عباسی اور سلمان حسنین شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.