تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
25 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 20:26

ہانگ کانگ سپر سکسزمیں اعزاز کا دفاع کریں گے، کامران اکمل

اے آر وائی - کامران اکمل کی قیادت میں ہانگ کانگ سپر سکسز میں شرکت کیلئے سات رکنی پاکستان ٹیم کولون پہنچ گئی۔ اس موقع پر کامران اکمل نے آٹھ ملکی ٹورنامنٹ میں اعزاز کے دفاع کا عزم ظاہر کیا ۔ ستائیس اکتوبر سے شروع ہونے والے سپر سکسز کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کراچی سے کولون روانہ ہوئی تھی۔



آٹھ ملکی ٹورنامنٹ میں کامران اکمل قومی ٹیم کی قیاد ت کریں گے،دیگر کھلاڑیوں میں عمر اکمل،حماد اعظم،جنید خان،یاسر شاہ،اویس ضیاء اور تنویر احمد شامل ہیں۔ایونٹ کے پول اے میں ہانگ کانگ، آسٹریلیا، جنوبی افریقا، نیوزی لینڈ اور پول بی میں دفاعی چیمپئن پاکستان، سری لنکا، بھارت اور نیدرلینڈ کی ٹیمیں شامل ہے۔



ٹورنامنٹ کے پہلے روز پاکستانی ٹیم بالترتیب نیدرلینڈ،بھارت اور سری لنکا سے مقابلہ کرے گی۔ سیمی فائنل اور فائنل اٹھائیس اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔کراچی ایئرپورٹ پر کپتان کامران اکمل نے کہاکہ سپرسکسز میں پاکستان کا ریکارڈ بہت عمدہ ہے،اسے برقرار رکھنے اور اعزاز کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے۔ ساٹ پاکستان کو سب سے زیادہ پانچ مرتبہ سپرسکسز ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.