25 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 20:44
میرا ڈونا نے فٹ بال کے کرتب دکھا کر شائقین کے دل موہ لئے
اے آر وائی - فٹ بال لے جنڈ ڈیگو میرا ڈونا دو روزہ دورے پر بھارت کی ریاست کیرالہ پہنچے تو ہزاروں مداحوں نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔ بھارت کی شمالی ریاست کیرالہ میں ڈیگو میرا ڈونا کے دیوانوں کی تو گویا لاٹری ہی نکل آئی ہے۔
انیس سو چھیاسی میں ارجنٹینا کو فٹ بال کا عالمی چیمپین بنانے والی ٹیم کے کپتان ایک نجی ہیلی کاپٹر میں کانور پہنچے تو ان کے مداحوں نے اپنے ہیرو کا والہانہ استقبال کیا۔ جس پر میرا ڈونا نے بھی خوشی کا بھرپور اظہار کیا۔
فٹ بال کے دلدادہ کیرالہ کے شائقین کا جوش و خروش اس وقت اور بھی بڑھ گیا ، جب میراڈونا نے فٹ بال کے کرتب کا مظاہرہ کیا۔ انھوں نے بھارت کی فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان وجے کے ساتھ پانچ منٹ تک سر سے فٹ بال کھیل کر اپنے مداحوں کو بہت محظوظ کیا۔ جس پر شائقین نے اپنے پسندیدہ فٹ بالر کو دل کھول داد دی۔