تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
26 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 13:4

ہاکی چیمپینز ٹرافی، 28 ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

اے آر وائی - پاکستان ہاکی فیڈریشن نے چیمپیئنز ٹرافی کے لئے قومی ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ کے لیے اٹھائیس کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔ سینئر کھلاڑی ریحان بٹ اور سہیل عباس کو ڈراپ کر دیا گیا ہے۔



تربیتی کیمپ کا آغاز اکتیس اکتوبر سے لاہور میں ہو گا۔ جبکہ بائیس سے پچیس نومبر تک قومی ہاکی ٹیم پرتھ میں انٹرنیشنل سپر سیریز اور یکم سے نو دسمبر تک میلبورن میں چیمپیئنز ٹرافی میں حصہ لے گی۔



اعلان کردہ کھلاڑیوں میں پینلٹی کارنر اسپیشلسٹ سہیل عباس اور فارورڈ ریحان بٹ شامل نہیں ہیں۔ تاہم شکیل عباسی، وسیم احمد، شفقت رسول، عبدالحسیم خان اور محمد عمران ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.