26 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 14:55
چیمپینزلیگ ٹی20:لائنزکی ٹیم دہلی کوہراکرفائنل میں
اے آر وائی - چیمپینز لیگ ٹی ٹوینٹی کے پہلے سیمی فائنل میں لائنز نے دہلی ڈیئر ڈیولز کا بائیس رنز سے شکست دے کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ دوسرا سیمی فائنل آج ٹائٹنز اور سڈنی سکسرز کے درمیان ہوگا۔
ڈربن میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں لائنز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں پانچ وکٹ پر ایک سو انتالیس رنز بنائے۔ غلام بوڈی پچاس اور نیل مکینزی نے ناقابل شکست چھیالیس رنز بنائے۔ اومیش یادیو نے دو وکٹیں لیں۔
جواب میں دہلی ڈیئر ڈیولز کی ٹیم مقررہ اوورز میں نو وکٹ پر ایک سو انیس رنز بناسکی۔ صرف کیئون پیٹرسن پچاس رنز ہی کچھ مزاحمت کرسکے۔ لائنز کی جانب سے کرس موریس، ایرون فنگی سو اور ڈرک نینس نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ یوں بائیس رنز سے فتح حاصل کرکے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔