تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
26 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 15:4

ڈبلیوٹی اے چیمپئن شپ:سرینا ولیمز اور لی نا کی فتوحات

اے آر وائی - ڈبلیوٹی اے چیمپئن شپ میں سرینا ولیمز اور لی نانے فتوحات حاصل کرلیں۔ ریڈگروپ میں اینجلیک کیربر اپنا تیسرا میچ بھی ہارگئیں۔ سیزن کی اختتامی ڈبلیو ٹی اے چیمپئن شپ ترکی کے شہر استنبول میں جاری ہے۔



ریڈ گروپ میں چین کی لی نا نے جرمنی کی اینجلیک کیربر کو اسٹریٹ سیٹ میں ہرادیا۔لی نا کی فتح کا اسکور چھ چار اور چھ تین رہا۔فتح کی بدولت لی نا نے سیمی فائنل میں رسائی کے امکانات برقرار رکھے جبکہ کیربر تیسری شکست کے بعد مقابلے سے باہر ہو گئیں ۔



امریکا کی سرینا ولیمز نے عالمی نمبرایک بیلاروس کی وکٹوریہ آزرنکاکے خلاف چھ چار اور چھ چار کے اسکور سے کامیابی حاصل کی۔ سرینا ولیمز نے ریڈ گروپ سے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ گروپ کے آخری میچ میں وکٹوریہ آزرنکا کا مقابلہ لی نا سے ہوگا۔اس میچ کی فاتح سیمی فائنل میں سرینا ولیمز کو جوائن کرلے گی۔ لی نا پرفتح آزرنکا کو ناصرف سیمی فائنل میں پہنچادیگی ساتھ وہ سیزن کے اختتام تک نمبر ون پوزیشن برقرار رکھنے میں بھی کامیاب ہوجائیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.