26 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 17:49
عیدالاضحیٰ پرجونئیر ہاکی ٹیم تربیتی کیمپ میں خوشیاں بانٹے گی
اے آر وائی - عید قرباں کے موقع پر پاکستان جونئیر ہاکی ٹیم کے کھلاڑی آبائی شہروں کے بجائے تربیتی کیمپ میں عید منائیں گے۔ انکے لیے سلطان جوہر جونئیر ہاکی ٹورنامنٹ جیتنا ترجیحات میں شامل ہے۔
گیارہ نومبر سے ملائیشیا میں شروع ہونے والے سلطان جوہر جونئیر ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے قومی کھلاڑیوں نے عیدالاضحی تربیتی کیمپ میں منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ عیدقرباں کے موقع پر پورا ملک سنت ابراھیمی پر عمل کرنے میں مصروف ہوگا، وہیں پاکستان جونئیر ہاکی ٹیم کے کھلاڑی ٹریننگ کررہے ہونگے۔
پاکستان کے مختلف شہروں سے اٹھائیس کھلاڑی کیمپ میں ٹریننگ کررہے ہیں اور اب سب مل کر عید کی خوشیاں بانٹیں گے۔ قومی جونئیر ٹیم کے سابق کپتان مظہر عباس کہتے ہیں کہ انکے لیے عید سے زیادہ پاکستانی پرچم کو سربلند کرنا ترجیحات میں شامل ہے۔ ٹورنامنٹ جیت کر عوام کو عید کا تحفہ دینا چاہتے ہیں۔
مظہر عباس اسسٹنٹ کوچ اولمپیئن دانش کلیم کے مطابق ٹورنامنٹ کانٹے کاثابت ہوگا، جسکی وجہ سے کھلاڑیوں کو عید کی چھٹی دینا مناسب نہیں سمجھا گیا ہے۔ ساٹ دانش کلیم میگا ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی جونئیر ٹیم کا تربیتی کیمپ عید کے بعد بھی جاری رہے گا۔ حتمی ٹیم کا اعلان دو نومبر کو متوقع ہے۔