تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
27 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 13:44

چیمپینزلیگ ٹی20:سڈنی سکسرزٹائیٹنزکوہراکرفائنل میں

اے آر وائی - چیمپینز لیگ ٹی ٹیوینٹی کے دوسرے سیمی فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد سڈنی سکسرز نے لائنز کو دو وکٹ سے شکست دے دی۔ فائنل میں اس کا سامنا ہائی ویلڈ لائنز سے اتوار کو ہوگا۔



سینچورین میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں ٹائیٹنز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں پانچ وکٹ پر ایک سو تریسٹھ رنز بنائے۔ جس میں ڈیوڈ ویسی اکسٹھ اور ہنری ڈیوڈز انسٹھ رنز نے عمدہ اننگز کھیلیں۔ سڈنی سکسرز کی جانب سے مچل اسٹارک نے دو وکٹیں لیں۔



جواب میں سڈنی سکسرز نے میچ کی آخری گیند پر مطلوبہ ہدف آٹھ وکٹ پر حاصل کرکے فائنل میں جگہ بنالی۔ مائیکل لمب تینتیس اور اسٹیو او کیف بیتس رنز بناکر نمایاں رہے۔ ایونٹ کا فائنل اتوار کو جوہانسبرگ میں ہائی ویلڈ لائنز اور سڈنی سکسرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.