تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
27 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 13:54

ہانگ کانگ سپر سکسز:پاکستان نے بھارت اور ہالینڈ کو شکست دیدی

اے آر وائی - ہانگ کانگ سپر سکسز کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے روز دفاعی چیمپئن پاکستان نے روائیتی حریف بھارت اور ہالینڈ کو شکست دیدی۔



کولون میں کھیلے جارہے سپر سکسز ایونٹ میں پاکستان نے بھارت کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پانچ اوورز میں ستر رنز بنائے۔ پاکستان نے اکمل برادران کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت اکہتر رنز کا ہدف چوتھے اوور میں ہی پورا کر دیا۔ عمر اکمل چھبیس رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔



کپتان کامران اکمل نے چھ گیندوں پر تیس رنز بنائے جس میں انہوں نے پانچ لگاتار چھکے لگائے۔ اس سے قبل پاکستان نے ہالینڈ کو چھ وکٹ سے شکست دی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.