تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
27 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 15:17

ہانگ کانگ سپرسکسز: قومی ٹیم کوسری لنکاسےشکست

اے آر وائی - ہانگ کانگ سپر سکسز کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے روز دفاعی چیمپئن پاکستان نے روایتی حریف بھارت اور ہالینڈ کو شکست دی جبکہ تیسرے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو تین وکٹوں سے ہرادیا ۔



کولون کرکٹ کلب میں جاری ہانگ کانگ سپر سکسز کے پہلے روز پاکستان نے تین میچز کھیلے۔ جس میں اسے دو میں کامیابی ہوئی اور ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پہلے میچ میں پاکستان نے ہالینڈ کو چھ وکٹ سے شکست دی تھی اور دوسرے میچ میں روایتی حریف کو یکطرفہ مقابلے کے باآسانی شکست دی ۔ اکمل برادران کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے بھارت کو پانچ وکٹ سے ہرایا۔ کپتان کامران اکمل نے لگاتار پانچ چھکے لگاتے ہوئے چھ گیندوں پر تیس رنز بنائے۔



پاکستان کو اپنے تیسرے اور آخری میچ میں سری لنکا کیخلاف تین وکٹوں سے شکست کا سامنا پڑا۔ قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ،مقررہ اوورز میں پچیاسی رنز بنائے مطلوبہ ہدف سری لنکا نے آخری گیند پر حاصل کر لیا۔



دیگر کھیلے گئے میچز میں سری لنکا نے ہالینڈ کو، جنوبی افریقہ نے ہانگ کانگ کو، بھارت نے ہالینڈ کو، انگلینڈ نے آسٹریلیا کو، آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو اور سری لنکا نے بھارت کو مات دی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.