27 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 18:27
ویمیزایشیاکپ: پاکستان نے ہانگ کانگ کو 142رنز سے شکست دیدی
اے آر وائی - ویمینز ایشیاءکپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے ہانگ کانگ کو ایک سو بیالیس رنز سے شکست دیدی۔ گوانگزو میں جاری ویمنز ایشیاکپ کے گروپ اے کے میچ میں قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں ایک سو ستاون رنز بنائے۔
بسمہ معروف چونتیس اور ندا ڈار ستائیس رنز بناکر نمایاں رہیں۔ جواب میں ہانگ کانگ کی پوری ٹیم صرف پندرہ رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ قومی ٹیم کی فاسٹ بولر قانیتا جلیل اور کپتان ندا ڈار نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ آل راؤند کارکردگی پر کپتان ندا ڈار میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔