تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
28 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 14:41

ڈبلیو ٹی اے، ماریافائنل میں سرینا سے آج ٹکرائیں گی

اے آر وائی - ڈبلیو ٹی اے چیمپئن شپ سیمی فائنل میں ماریا شراپوا نے ورلڈ نمبر ون وکٹوریا ایزارینکا کوشکست دے دی، اور آج فائنل میں سرینا سے ٹاکرا ہوگا۔ ماریا شراپوا نے چھ، چار اور چھ، دو کے اسکور سے وکٹوریا ایزارینکا کو ڈبلیو ٹی اے چیمپئن شپ میں ہرایا۔ ماریا اور وکٹوریا ترکی کے شہر استنبول میں آمنے سامنے ہوئیں۔



ماریا شراپوا کا اگلا مقابلہ سرینا ولیمز سے آج ہورہا ہے۔ ماریا شراپوا ڈبلیو ٹی اے چیمپئن شپ کے فائنل میں دو ہزار سات کے بعد پہلی بار اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئیں۔ ماریا نے دو ہزار چار میں سرینا کو شکست دے کر آخری بار ٹائٹل جیتا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.