28 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 14:35
ویمنز ایشیا کپ ٹی 20، بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی
جیو نیوز - گوانگز و…چین میں جاری اے سی سی ویمنز ٹی ٹوئینٹی ایشیا کپ میں پاکستان ٹیم کو آخری میچ میں بھارت نے آٹھ وکٹ سے شکست دیدی۔ پاکستان ویمنز ٹیم سیمی فائنل میں بنگلہ دیش سے مقابلہ کرے گی۔ چین کے شہر گوانگزو میں روایتی حریف بھارت کے خلاف پاکستان ویمنز ٹیم 93رنز بناکرآوٴٹ ہوگئی۔ مرینا اقبال نے بائیس اور نین عابدی نے اکیس رنز بنائے، بھارت کی ارچنا داس اور ریما ملہوترا نے دو، دو کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔ جواب میں بھارتی خواتین نے ہدف دو وکٹ پر 19ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ کپتان متھالی راج چھتیس رنز بناکر ناٹ آوٴٹ رہیں۔ پاکستان کی مریم حسن نے دو کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔ سیمی فائنل میں پاکستان منگل کو بنگلہ دیش سے جبکہ بھارت سری لنکا سے مقابلہ کرے گا۔