28 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 19:26
ویمنزٹی 20 ایشیا کپ،بھارت کیخلاف پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست
اے آر وائی - ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیاء کپ میں بھارت نے پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ دونوں ٹیمیں پہلے ہی سیمی فائنل راؤنڈ میں جگہ بناچکی ہیں۔
چین کے شہر گوانگزو میں کھیلے جارہے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں پاکستان ویمنز ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے ترانوے رنز بناسکی۔ مرینہ اقبال ستائیس،نین عابدی اکیس اور کپتان ثناء میر سترہ رنز بناسکیں۔ ارچنا داس اور ریما ملھوترا نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں روایتی حریف بھارت نے ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ بھارتی ٹیم کی کپتان میتھالی راج چھتیس رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔