تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
29 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 14:16

سڈنی سکسرز نے چیمپئیز لیگ ٹی ٹوئنٹی جیت لی

اے آر وائی - آسٹریلوی کلب سڈنی سکسرز نے جنوبی افریقی کلب لائینز کو دس وکٹوں سے آئوٹ کلاس کرکے چیمپئیز لیگ ٹی ٹوئنٹی جیت لی۔ جوہانسبرگ میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس سڈنی سکسرز نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔



سڈنی کے بولرز نے کپتان کے فیصلے کو درست ثابت کرتے ہوئے لائینز کے ابتدائی پانچ کھلاڑیوں کو صرف بتیس کے اسکور پر پویلین لوٹا دیا۔ جس کے بعد جین سائم اور ڈیون پریٹوریس نے کچھ مزاحمت کی اور اسکور قدرے مستحکم کردیا۔ سائم اکیاون اور پریٹوریس اکیس رنز بناکر آوٹ ہوئے۔ لائینز کی پوری ٹیم بیسویں اوور میں ایک سو اکیس رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔



ہزیلوڈ اور نیھتن مکلم نے تین تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں سڈنی سیکسزر نے مطلوبہ ہدف مائیکل لمب اور بریڈ ہیڈن کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت تیرہویں اوور میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔ لمب نے بیالیس گیندوں پر پانچ چھکوں اور آٹھ چوکوں کی مدد سے بیاسی رنز بنائے ۔ ہیڈن نے سینتس رنز اسکور کیے۔ مائیکل لمب فائنل جبکہ مچل اسٹارک ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.