تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
29 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 13:1

ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل،ماریا شراپوا کو شکست، سرینا ولیمز جیت گئیں

جیو نیوز - استنبول…امریکی ٹینس اسٹار سیرینا ولیمز نے روس کی ماریہ شراپوا کو ہراکر سیزن کی آخری ڈبلیو ٹی اے چیمپین شپ جیت لی۔استنبول میں ہونے والی سیزن کی آخری ٹینس چیمپین شپ کے لیڈیز سنگلز کے فائنل میں آمنے سامنے تھے دنیائے ٹینس کے دو بڑے نا م یعنی ماریہ شراپوا اور سیرینا ولیمنز 16410 تماشائیوں کی تالیوں میں فائنل میچ کا آغاز ہوا ۔شراپوا کو ملا امریکی ٹینس اسٹار سیرینا ولیمز سے ٹف ٹائم اور روسی ٹینس بیوٹی اس میں واپس نہ آسکی ۔ چھ چار اور چھ تین سے آسان فتح سیرینا ولیمز کے نام رہی۔ اپنی کامیابی پر خو ش سرینا ولیمز کاکہنا تھا کہ یہ ان کے کیرئیر کا ایک اور یادگار میچ تھا جسے بہت انجوائے کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.