تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
29 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 16:13

جان مارٹن ڈیل پوٹرونےسوئس انڈوربیسل ٹورنامنٹ جیت لیا

اے آر وائی - سوئس انڈور بیسل ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں ارجنٹائن کے جان مارٹن ڈیل پوٹرو نے دفاعی چیمپیئن سوئس کھلاڑی راجر فیڈرر کو شکست دیکر پہلی مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔



سوئٹرزلینڈ کے شہر بیسل میں کھیلے گئے اے ٹی پی انڈور ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں دفاعی چیمپیئن راجر فیڈرر کا ٹکراؤ ارجنٹائن کے جان مارٹن ڈیل پوٹرو سے ہوا۔ بدقسمتی سے فیڈرر اعزاز کا دفاع نہ کرسکے اور انھیں دو ایک سے شکست ہوئی۔



دو گھنٹے چوالیس منٹ تک جاری مقابلے میں دونوں کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ پہلا سیٹ ڈیل پوٹرو نے چھ چار سیٹ پوائنٹس سے جیتا۔ دوسرے سیٹ کا فیصلہ ٹائی بریکر پر ہوا اور راجر فیڈرر نے سات چھ سے کامیابی حاصل کی۔ تیسرا اور آخری سیٹ کا فیصلہ بھی ٹائی بریکر تک جاپہنچا اور اس مرتبہ ارجنٹائن کے جون مارٹن ڈیل پوٹرو نے سات چھ سے کامیاب رہ کر ایونٹ جیت لیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.