29 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 16:59
سرینا ولیمز نے سال کا اختتامی ڈبلیو ٹی اے ایونٹ جیت لیا
اے آر وائی - امریکہ کی سرینا ولیمز نے روس کی ماریہ شراپوا کو شکست دے کر سیزن کا اختتامی ایونٹ ڈبلیو ٹی اے ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ ترکی کے شہر استمبول میں ہونے والے ایونٹ کے فائنل میں امریکہ کی سرینا ویلیز نے روس کی ماریہ شراپوا کو کھیل کے ابتدا سے ہی پریشان کیے رکھا۔
سرینا نے عمدہ شاٹس لگائے اور روسی کھلاڑی کے خلاف پہلے سیٹ میں چھ چار سے کامیابی حاصل کرکے ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔ دوسرے سیٹ میں بھی ماریہ سرینا کے شاٹس کے بہتر طریقے نے کھیل سکیں اور امریکی اسٹار نے چھ تین سے فتح سمیٹ کر میچ اپنے نام کرلیا۔
سرینا کا یہ سیزن کا ساتواں ڈبیلو ٹی اے ٹائٹل ہے۔ اس کامیابی کے باوجودسریناعالمی رینکنگ میں نمبرون پوزیشن حاصل کرنے میں ناکام رہیں۔ بیلاروس کی وکٹوریہ ازرینکا بدستور نمبر ون پوزیشن پر براجمان ہیں۔