تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
29 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 16:41

انگلش کرکٹ ٹیم الیسٹر کک کی قیادت میں طویل دور ے پر بھارت پہنچ گئی

جیو نیوز - ممبئی … انگلینڈ کرکٹ ٹیم نئے کپتان الیسٹر کک کی قیادت میں بھارت کے طویل دورے پر ممبئی پہنچ گئی، سخت سیکیورٹی میں انگلش ٹیم کا استقبال کیا ۔ انگلش ٹیم اپنے دورے میں 4 ٹیسٹ، 2ٹی 20 اور 5 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے گی، جس کیلئے نوجوان کپتان الیسٹر کک کی قیادت میں انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم ممبئی ایئرپورٹ پہنچی،جہاں سخت سیکیورٹی میں انہیں ہوٹل پہنچایا گیا۔ کپتان الیسٹر کک 27 سال میں پہلی بار بھارت کو اس کے ہوم گراوٴنڈ پر ہرانے کیلئے تیار ہے، وہ کہتے ہیں کہ دورہٴ بھارت ان کے کیریئر کا اہم ترین ٹور ہے اور وہ یہاں کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیں گے۔ ٹیم فٹ اور جیتنے کیلئے پر جوش ہے، اچھے میچز ہوں گے، انجوائے کریں گے۔ 4 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 15 نومبر سے احمد آباد میں ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.