30 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 17:16
بھارتی حکومت نےپاکستانی کرکٹ ٹیم کو دورہ بھارت کی اجازت دیدی
اے آر وائی - بھارتی حکومت نے پهاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ بھارت کی اجازت دیدی ہے۔ پاکستان ٹیم بھارت میں دو ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز کھیلے گی۔ بھارت کی وزارت کھیل اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے حکام کے درمیان نئی دہلی میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں پاکستان ٹیم کے دورہ بھارت کی باضابطہ اجازت دیدی گئی۔
پاکستان کی ٹیم بائیس دسمبر کو بھارت پہنچے گی اور بنگلور میں پچیس دسمبر کو ٹی ٹوئنٹی میچ سے سیریز کا آغاز کریگی۔ بھارتی پارلیمنٹ کے رکن اور بھارتی بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلاء نے کہا کہ وزارت داخلہ پاکستان ٹیم کے لئے مربوط سکیورٹی پلان بنائے گی۔ بھارت نے دو ہزار آٹھ کے ممبئی حملوں کے بعد پاکستان ٹیم نے آخری بار دوہزار سات میں بھارت کا دورہ کیا تھا۔