تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
30 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 18:26

ویمنز ایشیاکپ ٹی 20:فائنل میں پاکستان اوربھارت کامقابلہ ہوگا

اے آر وائی - ویمنز ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان نےبنگلہ دیش کو چھ وکٹوں سے ہرا دیا ۔ چین کے شہر گانگ ژو میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ بنگلہ دیش کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر بیاسی رنز بناسکی۔ فرزانہ حق اٹھائیس شوخترا رحمان سولہ رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں۔ بسمہ معاروف اور ندا ڈار نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔



پاکستان نے مطلوبہ اسکور اٹھارویں اوور میں چار وکٹوں پر بنا لیا۔ بسمہ معروف نے ناقابل شکست ستایئس رنز بنائے۔ فائنل میں پاکستان کا مقابلہ کل بھارت سے ہوگا۔ بھارت اور سری لنکا کے درمیان پہلا سیمی فائنل بارش کی نذر ہو گیا تھا۔ بھارت نے لیگ میں ٹاپ پر ہونے کی وجہ سے فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.