31 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 10:3
ویمنزٹی20 فائنل : بھارت کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
اے آر وائی - ویمنز ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا فائنل آج پاکستان اور بھارت کے درمیان چین کے شہر گوانگ ژو میں کھیلا جارہا ہے۔ بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔پاکستان نے گزشتہ روز سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کو چھ وکٹوں سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔
بنگلہ دیش کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹ پر بیاسی رنز بناسکی۔ فرزانہ حق نے اٹھائیس اور شوخترا رحمن نے سولہ رنز بنائے۔ بسمہ معروف اور ندا ڈار نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔
پاکستان نے مطلوبہ ہدف اٹھارویں اوور میں چار وکٹ پر حاصل کرلیا۔ بسمہ معروف نے ناقابل شکست ستائیس رنز بنائے۔ پاکستان کا مقابلہ آج ہونے والے فائنل میں روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔