تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
31 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 12:29

رنگ میں فاتحانہ واپسی کیلئے پراعتماد ہوں،باکسرعامرخان

اے آر وائی - پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان فاتحانہ انداز کے ساتھ رنگ میں واپسی کیلئے پراعتماد ہیں۔ عامر خان پندرہ دسمبر کو لاس اینجلس میں کارلوس ملینا کیخلاف کھیلیں گے۔لاس اینجلس میں عامرخان اور کارلوس ملینا نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔



اس موقع پر عامر خان نے کہاکہ انہوں نے اپنی گزشتہ فائٹ میں کافی غلطیاں کیں اور وہ اپنی غلطیوں سے بخوبی آگاہ ہیں۔انہوں نے اپنا ٹرینر بدل لیا ہے اور وہ ملینا سے فائٹ سے رنگ میں فاتحانہ واپسی کیلئے پراعتماد ہیں۔



سابق عالمی چیمپئن اور عامر خان کے نئے ٹرینر اوسکر ڈی لاہویا کا کہنا ہے کہ عامر خان دلیر باکسر ہے جس نے ناقابل شکست ملینا کیخلاف رنگ میں اترنے کا فیصلہ کیا۔ کارلوس ملینا نے کہاکہ عامر خان نے انہیں حریف کے طور پر منتخب کرکے بڑی غلطی کی ہے جس کا پتہ انہیں فائٹ میں چل جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.