تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
31 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 12:20

پیرس ماسٹرز:جو ولفریڈ سونگا تیسرے راوٴنڈ میں پہنچ گئے

جیو نیوز - پیرس …فرانس کے جو ولفریڈ سونگا پیرس ماسٹرز کے تیسرے راوٴنڈ میں پہنچ گئے ہیں۔ مارین سلچ اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ پیرس میں جاری ایونٹ کے دوسرے راوٴنڈ میچ میں جو ولفریڈ سونگا کا مقابلہ یولئین بینیٹو سیتھا، سخت مقابلے کے بعد سابق چیمپئن سونگا نے حریف کھلاڑی کو تین سیٹس میں شکست دی، ان کی جیت کا اسکور چھ دو، چار چھ اور سات چھ رہا۔ اسپین کے فرنانڈو ورڈاسکو امریکا کے سیم کوئیری کے خلاف میچ کے دوران ریٹائر ہوجانے کی وجہ سے ایونٹ سے دستبردار ہوگئے، جبکہ کرویشیا کے مارین سلیچ پولش کوالیفائر جرزی جینووچ سے شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔فرانس کے پال آنری میتھیو، چیک ری پبلک کے ٹامس برڈیچ اور جاپان کے کی نشیکوری بھی تیسرے راوٴنڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.