تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
31 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 12:39

دانش کنیریا کی اپیل کی سماعت دسمبر میں ہوگی

اے آر وائی - تاحیات پابندی کیخلاف پاکستانی لیگ اسپنر دانش کنیریا کی اپیل کی سماعت دسمبر میں ہوگی۔ انگلش کاؤنٹی ایسیکس کی نمائندگی کرتے ہوئے اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں ای سی بی نے جون میں دانش کنیریا پر تاحیات پابندی عائد کی تھی۔



دانش کنیریا کا دعویٰ ہے کہ ان کے خلاف اسپاٹ فکسنگ کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔ دانش کنیریا کی اپیل کی سماعت تین رکنی غیر جانبدار پینل کرے گا جس کی اطلاع ای سی بی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھی دیدی ہے۔



دانش کنیریا کے پاس خود کو کلیئر کرانے کا یہ آخری موقع ہے جس میں ناکامی کی صورت میں انہیں ایک لاکھ ڈالر جرمانے کے علاوہ سماعت کے اخراجات بھی ادا کرنے ہوں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.