تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
1 نومبر 2012
وقت اشاعت: 22:2

پیرس ماسٹرز ٹینس:نوواک ڈیوکووچ کو اپ سیٹ شکست

اے آر وائی - عالمی نمبر دو سربیا کے نوواک ڈیوکووچ پیرس ماسٹرز ٹینس کے پہلے ہی میچ میں اپ سیٹ شکست کے بعد مقابلے سے باہر ہوگئے۔اینڈی مرے اور یوان ڈیل پوٹرو نے تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔ پیرس ماسٹرز کے پہلے راؤنڈ میں ڈیوکووچ کو بائی حاصل تھی۔ دوسرے راؤنڈ میں انکا مقابلہ امریکا کے سام کیوری سے ہوا۔ورلڈ نمبر دو سربین اسٹار نے پہلے سیٹ میں کیوری کو چھ صفر سے آؤٹ کلاس کیا۔ کیوری نے دوسرے سیٹ میں دوصفر کے خسارے کے بعد کم بیک کیا اور سات چھ سے سیٹ جیت کر مقابلہ برابرکردیا۔ فیصلہ کن سیٹ میں فتح چھ چار سے سام کیوری کے نام رہی۔جو عالمی نمبردو کو اپ سیٹ شکست دیکر اگلے راؤنڈ میں پہنچ گیا۔ یوایس اوپن چیمپئن برطانیہ کے اینڈی مرے نے فرانس کے پال ہنری میتھیو کوسات پانچ اور چھ تین سے زیرکرلیا۔ارجنٹائن کے یوان ڈیل پوٹرو نے کولمبین الی جندرو فالا کے خلاف چھ دو اور چھ دو سے کامیابی حاصل کرلی۔ اینڈی مرے اورڈیل پوٹرو تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.