تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
1 نومبر 2012
وقت اشاعت: 22:11

پاک،بھارت مشترکہ ٹوئنٹی ٹوئنٹی لیگ کی تجویز

اے آر وائی - چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف نے پاک،بھارت مشترکہ ٹوئنٹی ٹوئنٹی لیگ کے انعقاد کی تجویز پیش کی ہے۔ ذکاء اشرف کا کہنا ہے کہ پاک ،بھارت کرکٹ سیریز کی مکمل بحالی کے بعد تجویز بی سی سی آئی کو پیش کریں گے۔



بھارتی اخبار کو انٹرویو میں چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ کرکٹ ہمیشہ پڑوسی ممالک کوقریب لانے میں معاون ثابت ہوئی ہے۔مشترکہ لیگ ان کے مستقبل کے وڑن کا حصہ ہے اور اس سے باہمی تعلقات کو بھی فروغ ملے گا۔انہوں نے کہاکہ ہرکاروبار میں نئے آئیڈیاز اور پراڈکٹ درکار ہوتے ہیں۔آئی پی ایل اور پی پی ایل کامشترکہ انعقاد بھی اسپانسرز کیلئے پرکشش ثابت ہوگا۔



ذکاء اشرف کے مطابق پاکستان پریمیئر لیگ مارچ میں ضرور منعقد ہوگا۔آئی پی ایل تین نومبر سے شروع ہونا ہے جبکہ آٹھ روزہ پی پی ایل پچیس مارچ سے یکم نومبرتک ہوگا،اس لئے دونوں لیگ کے ٹکراؤ کاکوئی امکان نہیں۔ ذکاء اشرف کا کہنا ہے کہ پی پی ایل کے لئے بھارت سمیت دنیابھر کے کرکٹرز کو مدعو کیا جائیگا کیونکہ ہم کرکٹ میں کسی قسم کی باؤنڈریز کے قائل نہیں۔



بھارت کو بھی آئی پی ایل میں پاکستانی کرکٹرز کو شرکت کی اجازت دینا چاہئے۔ اگر بھارت نے شرکت کی اجازت دی تو پاکستان اپنے کھلاڑیوں کو اس کیلئے ریلیز کردیگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.