1 نومبر 2012
وقت اشاعت: 22:29
پاک، بھارت ہاکی سیریز مارچ میں منعقد ہوگی، آصف باجوہ
اے آر وائی - پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک، بھارت ہاکی سیریز کا انعقاد مارچ دوہزار تیرہ میں ہوگا۔سیریز کے لئے بھارتی حکام سے ایف آئی ایچ کانگریس کید وران مذاکرات ہونگے۔
انٹرنیشنل فیڈریشن فور ہاکی کی چار روزہ کانگریس یکم سے چار نومبر تک ملائیشیا میں ہورہی ہے جس میں اگلے چار سال کیلئے ایف آئی ایچ کے عہدیداروں کا چناؤ ہوگا۔ آصف باجوہ کانگریس میں پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔
آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان صدر کے عہدے کیلئے لینڈرو نیگرے کی حمایت کرے گا۔آصف باجوہ کے مطابق پاک،بھارت ہاکی سیریز کو حتمی شکل دینے کیلئے مذاکرات ایف آئی ایچ کانگریس کے دوران کئے جائیں گے۔