1 نومبر 2012
وقت اشاعت: 22:38
سری لنکا ، نیوزی لینڈ پہلا ون ڈے آج ہوگا
اے آر وائی - سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا پہلا ون ڈے آج پالی کیلے میں کھیلا جارہاہے۔ میچ میں پہلی بار ون ڈے کرکٹ کے نئے قوانین کا اطلاق ہوگا۔ پالی کیلے میں ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔
آج کا ون ڈے میچ بھی بارش سے متاثرہوسکتاہے۔ کپتان مہیلا جے وردنے اور لاستھ مالنگا کی واپسی سے میزبان ٹیم کی قوت میں اضافہ ہواہے۔فاسٹ بولرز کیلئے موزوں کنڈیشن میں سری لنکا صرف ایک اسپنرکو شامل کرے گا۔
نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ایڈم ملینی ان فٹ ہوگئے ہیں۔روب نکول کے ساتھ اننگز کا آغاز وکٹ کیپر ٹوم لاتھم کریں گے۔پالی کیلے میں کھیلے گئے سات میں سے چار میچ پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم نے جیتے ہیں۔