تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
2 نومبر 2012
وقت اشاعت: 0:33

ظہیرعباس نے بیٹنگ کوچ بننے کے لیے درخواست جمع کرادی

اے آر وائی - سابق مایہ ناز بیٹسمن ظہیرعباس نے پاکستان ٹیم کا بیٹنگ کوچ بننے کے لئے باضابطہ طوپر میں کرکٹ بورڈ کو درخواست جمع کرادی ہے۔ پی سی بی میں درخواست جمع کرانے کے بعد ظہیرعباس کوچ کے انتخاب کو حتمی شکل دینے کے لئے بنائی گئی پی سی بی کی خصوصی کمیٹی کے رکن نہیں رہے۔ ذرائع کے مطابق بیٹنگ کوچ کے لئے اب تک مجموعی طور پر سات درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔



پاکستان سے سلیم ملک اور ظہیر عباس جبکہ جنوبی افریقہ، آسٹریلیا اور برطانیہ سے بھی کوچنگ کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ ان درخواستوں پر غور کرنے کے لئے انتخاب عالم کی سربراہی میں قائم کمیٹی آئندہ ہفتے اجلاس منعقد کرے گی۔ ظہیر عباس کے کمیٹی سے نکل جانے کے بعد اب انتخاب عالم، کرنل نوشاد علی اور رمیز راجہ بیٹنگ کوچ کے لئے امیدوار کا چناؤ کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.