2 نومبر 2012
وقت اشاعت: 1:43
ہاکی کے کھلاڑیوں کو پولیس میں ملازمتیں دینگے، شہباز شریف
اے آر وائی - وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے پنجاب پولیس میں ہاکی ٹیم بحال کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو پولیس میں ملازمتیں دینے کا اعلان کردیا۔ جوہر ٹاؤن ہا کی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ کھیلوں کا فروغ ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے جوہر ٹاؤن ہاکی اسٹیڈیم کا قیام ملک میں ہاکی کے جمود کو توڑنے میں اہم کردار ادا کریگا اور لوکل سطح پر قومی کھیل ہاکی کو فروغ ملے گا۔
انہوں نے ہدایت کی کہ فوری طور پر پنجاب پولیس کی ہاکی ٹیم کو بحال کیا جائے وزیر اعلی پنجاب نے اعلان کیا کہ ہاکی کے کھلاڑیوں کو پنجاب پولیس میں مناسب تنخواہوں پر ملازمتیں دی جائیں گی تاکہ ہاکی کو پھر سے قومی کھیل کے طور پر دنیا میں منوایا جاسکے۔ اس موقع پر پاکستان گرین اور پاکستان وائٹ کے درمیان نمائشی میچ بھی کھیلا گیا۔ اس موقع پر ہاکی کے سابق اولمپینز بھی موجود تھے۔