2 نومبر 2012
وقت اشاعت: 6:23
بنگلہ دیشی ٹیم رواں سال کے آخرمیں پاکستان جائیگی، نظم الحسن
اے آر وائی - بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم سال کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرسکتی ہے، لیکن یہ دورہ حکومت کی مشاورت اور سیکورٹی کلیئرنس سے مشروط ہے۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے سربراہ نظم الحسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیشی بورڈ، پی سی بی سے رابطے میں ہے۔ ان کا پی سی بی سے بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کو پاکستان کے دورے پر بھیجنے کا وعدہ ہے۔
نظم الحسن کے مطابق دورے کی تاریخ کا حتمی فیصلہ حکومت سے مشاروت اور سیکورٹی کلیئرنس کے بعد ہی ممکن ہو سکتا ہے۔ انھوں نے توقع ظاہر کی کہ رواں سال کے اختتام پر بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔