2 نومبر 2012
وقت اشاعت: 6:33
اعصام اور راجرزنے چیمپئن شپ کیلئے کوالیفائی کرلیا
اے آر وائی - پیرس ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے ڈبلز ایونٹ میں پاکستان کے اعصام الحق اور انکے ڈچ پارٹنر نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے کیساتھ سیزن کے اختتامی ٹورنامنٹ اے ٹی پی ٹور فائنل کیلئے بھی کوالیفائی کرلیا ہے۔
پیرس میں جاری ماسٹرز ٹورنامنٹ کے دوسرے راوٴنڈ میں اعصام الحق اور انکے پارٹنر جین جولین راجرز نے اسپین کے فلی سیانو لوپز اور سربین کھلاڑی نیناد زیمونچ کو دو ایک سے شکست دی۔ پاک ڈچ پیئر نے پہلے سیٹ میں چھ چار سے فتح حاصل کی۔
دوسرے سیٹ کا فیصلہ ٹائی بریکر پر ہوا اور حریف جوڑی نے سات چھ کی کامیابی سے مقابلہ برابر کردیا۔ تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں اعصام راجرز نے سترہ پندرہ سے جیت کرکوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ اعصام الحق پاکستان کے واحد ٹینس کھلاڑی ہیں جو پہلے بھی اے ٹی پی ٹور فائنل کھیل چکے ہیں۔