تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
2 نومبر 2012
وقت اشاعت: 7:51

پیرس ماسٹرز ٹینس:اینڈی مرے اور ڈیل پوٹرو کی چھٹی

اے آر وائی - پیرس ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ میں اینڈی مرے اور یوان ڈیل پوٹرو غیر معروف کھلاڑیوں سے ہارگئے۔ یانکو تپ سراوچ اور جو ولفریڈ سونگا نے اگلے راؤنڈ میں جگہ حاصل کرلی۔



پیرس ماسٹرز ٹینس کے تیسرے راؤنڈ میں یوایس اوپن اور اولمپک چیمپئن اینڈی مرے غیرمعروف پولش کھلاڑی جیزی جانووچ سے ہار گئے۔ برٹش اینڈی مرے نے پہلا سیٹ پانچ سات کے اسکور سے جیتا۔ لیکن جانووچ نے اگلے دو سیٹس میں سات چھ اور چھ دو کی کامیابی کے ساتھ اینڈی مرے کو اپ سیٹ شکست دیدی۔ لوکل کوالیفائر مائیکل لورڈا نے ساتویں سیڈ ارجنٹائن کے یوان ڈیل پوٹرو کی چھ چار اور چھ تین کے اسکور سے چھٹی کردی۔



آٹھویں سیڈ سربیا کے یانکو تپ سراوچ ارجنٹائن کے یوان مناکو سے چھ تین،تین چھ اور چھ تین سے جیت گئے۔فرانس کے جو ولفریڈ سونگا نے اسپین کے نکولس الماگرو کو اسٹریٹ ٹائی بریکر پر سات چھ اور سات چھ کے اسکور سے شکست دیدی۔ فتوحات کی بدولت تپ سراوچ اور ولفریڈ سونگا نے اگلے ہفتے لندن میں ہونیوالے سیزن کے اختتامی اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنل کیلئے بھی کوالیفائی کرلیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.