تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
2 نومبر 2012
وقت اشاعت: 7:37

دوسرے ایشین کبڈی کپ میں آج تین میچز کھیلے جائیں گے

جیو نیوز - لاہور…دوسرے ایشین کبڈی کپ میں آج تین میچز کھیلے جائیں گے ،پاکستان کا مقابلہ نیپال سے ہوگا ،ایونٹ کے تمام میچز جیو سوپر براہ راست نشر کرے گا پنجاب اسٹیڈیم میں مقابلے کا آغاز شام سات بجے ہوگا،پہلے میچ میں افغانستان کا مقابلہ ایران سے ہوگا ،دوسرا میچ پاکستان اور نیپال کے درمیان کھیلا جائے گا ،آخری میچ میں بھارت اور سری لنکا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی ،پنجاب اسٹیڈیم میں کل کھیلے گئے میچز میں پاکستان نے ایران کے خلاف 41کے مقابلے میں 60 پوائنتس سے کامیابی حاصل کیدوسرے میچ میں بھارت نے افغانستان کو اور سری لنکا نے نیپال کو شکست دی ،مقابلوں سے قبل ہونے والی افتتاحی تقریب نے خوب رنگ جمایا،ایونٹ میں شریک ٹیموں نے بگیوں میں بیٹھ کر پنجاب اسٹیڈیم کا چکر لگایا ،پپو ڈھولچی نے بھی خوب ڈھول بجایا،اور میوزکل شو نے تقریب میں چار چاند لگادیئے۔تقریب کے مہمان خصوصی اور پاکستان کبڈی فیڈیرشن کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے ایونٹ کا باقاعدہ آغاز کیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.