تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
2 نومبر 2012
وقت اشاعت: 9:48

قومی کرکٹ ٹیم کے چار کھلاڑیوں کو ٹیکس نہ دینے پر نوٹس

اے آر وائی - ایف بی آر نے آٹھ کروڑ روپے کا ٹیکس نہ دینے پر شاہد آفریدی سمیت چار ٹیسٹ کرکٹرز کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔ جن کھلاڑیوں کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں ان میں شاہد آفریدی کے علاوہ یونس خان ، عمر اکمل اور عبدالرزاق شامل ہیں۔



ایف بی آر حکام کے مطابق ان کھلاڑیوں نے متعدد میچز کھیلنے کے علاوہ کمرشل میں بھی کام کیا لیکن سرکاری خزانے میں ٹیکس ادا نہیں کیا جس پر ٹیکس وصولی کے لیے نوٹس جاری کیے گئے ہیں ، ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ دیگر کھلاڑیوں کے اکاونٹس کی چھان بین کی جارہی ہے اور اگر ان پربھی ٹیکس کی ادائیگی واجب الادا ہوئی تو ان کو بھی ٹیکس وصولی کے لیے نوٹسز جاری کیے جائیں گے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.