تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
2 نومبر 2012
وقت اشاعت: 9:36

بھارتی حکومت نے پاکستانی باڈی بلڈنگ ٹیم کو کلیئرنس نہیں دی

جیو نیوز - کراچی…بھارتی حکومت نے پاکستان باڈی بلڈنگ ٹیم کو کلیئرنس نہیں دی، باڈی بلڈنگ ٹیم نہ صرف ویزوں سے محروم ہوگئی بلکہ ،گذشتہ برس چار گولڈ میڈل جیتنے والا پاکستانی دستہ ایونٹ میں بھی شرکت نہیں کرسکے گا،ساوٴتھ ایشئن باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ کے مقابلے کل سے بھارت کے شہر لدھیانہ میں شروع ہورہے ہیں ،ایونٹ میں پاکستان کے پندرہ رکنی ٹیم دستے نے بھی شرکت کرنا تھی ،تاہم چیمپین شپ کیلئے بھارتی حکومت کی جانب سے کلئیرنس نہیں مل سکی ،جس کی وجہ سے قومی ٹیم مقابلوں میں شرکت نہیں کرسکے گی، گذشتہ برس بھوٹان میں ہونیوالی چیمپئن شپ میں پا کستان نے سونے کے 4تمغے حاصل کئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.