تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
2 نومبر 2012
وقت اشاعت: 9:0

پاک بھارت کرکٹ،انڈیا پاکستانیوں کو 5ہزار ویزے جاری کرے گا

جیو نیوز - کراچی…بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے دورہ بھارت کے موقع پر بھارت پاکستانی تماشائیوں کو پانچ ہزار ویزے جاری کرے گا۔رپورٹس کے مطابق اس سلسلے میں وزارت داخلہ اور سیکیورٹی ایجنسیز کے حکام پر مشتمل اعلیٰ سطح کی کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے ہوگا،جس میں پاکستانی تماشائیوں کو ویزے جاری کرنے کے طریقہ کار کو حتمی شکل دی جائے گی ، یہ طے کیا جائے گا کہ پاکستانی تماشائیوں کو صرف ایک میچ یا زیادہ میچز کا ویزہ جاری کیا جائے۔امکان ہے کہ اس بارے پاکستانیوں کو ویزے جاری کرتے ہوئے مزیدحفاظتی اقدامات کیے جائیں گے کیونکہ ماضی میں میچ دیکھنے کیلئے بھارت پہنچنے والے کئی پاکستانی لاپتا ہو گئے تھے اور گھروں کو واپس ہی نہیں پہنچے تھے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ بھارت 25دسمبر سے شروع ہو گا۔جس میں پاکستان ٹیم بھارت کیخلاف تین ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.