تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
2 نومبر 2012
وقت اشاعت: 10:19

ٹور میچ: آسٹریلیا اے کے 7وکٹوں کے نقصان پر325رنز

اے آر وائی - جنوبی افریقہ کے خلاف تین روزہ ٹور میچ کے پہلے دن آسٹریلیا اے ٹیم نے سات وکٹوں کے نقصان پر تین سوپچیس رنز اسکور کرلئے۔ سڈنی میں آسٹریلیا اے ٹیم کے کپتان اینڈریو مکڈونلڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور انکی ٹیم نے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک سات وکٹوں کے نقصان پر تین سوپچیس رنز بناکر کپتان کا فیصلہ درست ثابت کردیا۔



روب کیونی نے پچیاسی،اسٹیو اسمتھ نے سڑستھ، گلین میکس ویل نے چونسٹھ رنز بنائے۔ الیکس ڈولن چھہتر رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ جنوبی افریقہ کے ڈیل اسٹین نے تینتالیس رنز دیکر تین وکٹیں لیں۔کلین ویلٹ اور عمران طاہر نے دو،دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.