2 نومبر 2012
وقت اشاعت: 10:16
پیرس ماسٹرز ٹینس:یوآن مارٹن ڈیل پوٹروشکست کھا کر ایونٹ سے باہر
جیو نیوز - پیرس …پیرس ماسٹرز ٹینس میں یوآن مارٹن ڈیل پوٹرو ،فرانس کے مائیکل لوڈرا کے ہاتھوں شکست کھا کر ایونٹ سے باہر ہوگئے ،جبکہ یانکو ٹپساروچ اور جو ولفرائیڈ سونگا نے تیسرے راوٴن میں جگہ بنالی ،پیرس میں جاری ٹینس ایونٹ کے تیسرے راوٴنڈ میں فرانس کے مائیکل لوڈرا نے ارجنٹائن کے یو آن مارٹن ڈیل پوٹرو کو چھ چار اور چھ تین سے ہرادیا ۔ایک اور میچ میں سربیا کے یانکو ٹپساروچ نے ارجنٹائن کے یو آن موناکو کو چھ تین ،تین چھ ،اور چھ تین سے زیر کیا ۔فرانس کے جو ولفرائیڈ نے اسپین کے نکلوس الماگرو کو سات چھ اور سات چھ سے ہراکر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا، ساتھ ہی ورلڈ ٹور فائنلز کے لئے سونگا ،جوکوچ،فیڈرر اور ڈیل پوٹرو نے بھی کوالیفائی کرلیا ۔