تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
2 نومبر 2012
وقت اشاعت: 10:29

دبئی انٹرنیشنل اوپن،پاکستان اسنوکرٹیم ہفتے کو روانہ ہوگی

اے آر وائی - پاکستان کی دو رکنی اسنوکر ٹیم ہفتے کو دبئی انٹرنیشنل اوپن میں شرکت کیلئے کراچی سے روانہ ہوگی۔ٹیم کے ہمراہ منیجر اور دو ریفریز بھی دبئی جائیں گے۔ دبئی انٹرنیشنل میں پاکستان کی نمائندگی کیوسٹ محمد آصف اور اسجد اقبال کریں گے۔



ٹورنامنٹ آٹھ سے دس نومبر تک منعقد ہوگا جس میں گیارہ ممالک کے بتیس کھلاڑی شرکت کریں گے۔شریک کھلاڑیوں کو آٹھ گروپس میں تقسیم کیا جائیگا۔ہر گروپ سے دو،دو کھلاڑی اگلے مرحلے میں جگہ بنائیں گے۔



دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنانے والے سولہ کیوسٹ کو پھر چار گروپس میں تقسیم کیا جائیگا۔ ان میں سے ہرگروپ سے دو،دو کھلاڑی کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گے۔ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر ہر کھلاڑی کو کم از کم چھ میچز کھیلنے کا موقع ملے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.