تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
3 نومبر 2012
وقت اشاعت: 6:0

بھارت کا پانچ ہزار پاکستانی شائقین کو ویزا دینے کا فیصلہ

اے آر وائی - پاکستانی کرکٹ شائقین کیلئے خوش خبری ہے کہ دسمبر سے شروع ہونے والی پاک بھارت سیریز کیلئے پانچ ہزار پاکستانیوں کو بھارت کا ویزہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔



ایشا کاسب سے بڑا کرکٹ میلہ دسمبر میں بھارت میں سجانے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے اس کرکٹ میلے میں کرکٹ کے دیوانوں کو بھارت بھیجنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں ۔اگر آپ کے پاس بھارت جانے کیلئے ہوائی جہاز کا کرایہ نہیں تو کوئی بات نہیں کیونکہ کرکٹ بورڈ خصوصی بسوں اور ٹرینوں کے ذریعے بھی شائقین کو بھارت بھیجنے کی تجاویز پر غور کر رہا ہے۔



شائقین کرکٹ کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے پی سی بی بھارتی کرکٹ بورڈسے ویزوں کی تعداد بڑھانے کی درخواست بھی کرے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.