3 نومبر 2012
وقت اشاعت: 2:18
وومن کرکٹ ٹیم ایشیا کپ ہارنے کے بعد وطن پہنچ گئی
جیو نیوز - لاہور. . . .قومی وومن کرکٹ ٹیم ایشیاء کپ ہارنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئی ہے۔کپتان ثناء میرنے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹارگٹ حاصل نہیں کر سکے۔وطن واپسی پر لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کی کپتان ثناء میر کا کہنا تھا کہ تمام کھلاڑیوں نے بہت اچھا کھیلا، پوری ٹیم کی کوشش تھی کہ ٹارگٹ کو حاصل کرتے مگرٹارگٹ حاصل نہیں کرپائے۔فائنل میں بھارت کے ہاتھوں شکست ہوئی، اس کو تسلیم کرتے ہیں،لیکن کھیل میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے۔ایک ماہ پہلے بھارت کوہرایا تھا۔ جنوری 2013ء میں ورلڈ کپ ہورہا ہے، اس میں بہترکھیلنے کی کوشش کریں گے۔